۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ نے جنین میں ہونے والی خوفناک جھڑپوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر فلسطینیوں کے جذبے کی تعریف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت میں معمر خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا: "ہم جنین کے بیٹوں اور فلسطینی تنظیموں کی مزاحمت کو سراہتے ہیں جو ثابت قدمی سے اسرائیلی فوج کے قتل عام کے آلات اور حربوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔"

دوسری جانب غزہ کے اسپتال نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا 13 سالہ فلسطینی لڑکا نائف العویدات دم توڑ گیا ہے۔ وہ ایک روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

نیتن یاہو کی حکومت بنتے ہی اسرائیل کی طرف سے اشتعال انگیز سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسرائیل فلسطینیوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .